منگل 9 جون 2026 - 14:03
امامِ انقلاب کے مراسمِ وداع، تشییع اور تدفین محرم کے پہلے عشرے کے بعد منعقد ہوں گے

حوزہ/ رہبر شہیدِ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ایؒ کی تشییع اور تدفین کے حوالے سے اس سلسلے میں مخصوص کمیٹی کی جانب سے دوسرا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تشییع کا یہ پروگرام عشرہ محرم الحرام کے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر شہیدِ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ایؒ کی تشییع اور تدفین کے حوالے سے اس سلسلے میں مخصوص کمیٹی کی جانب سے دوسرا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تشییع کا یہ پروگرام عشرہ محرم الحرام کے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہید رہبرِ انقلاب اور ان کے خاندان کے شہداء کی تشییع اور تدفین کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر تقریب کے وقت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں اور افواہیں بے بنیاد اور ناقابلِ اعتبار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، شہید رہبرِ انقلاب کی سیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے احیاء اور فروغ پر ہمیشہ زور دیتے تھے، اور محرم الحرام کے ابتدائی ایام میں ایران سمیت دنیا بھر میں منعقد ہونے والی مجالسِ عزا کی اہمیت کے پیشِ نظر، الوداعی تقریب، تشییع اور تدفین محرم کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوگوار عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں اور عوامی تنظیموں کے درمیان حتمی رابطوں اور انتظامات کے بعد تقریب کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر باضابطہ طور پر جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha